لندن(نیوز ڈیسک)دنیا میں عجیب میلے ہوتے رہتے ہیں۔ آئیے آج آپ کو کچھ اس طرح کے میلوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پرومزان وی پارک
برطانیہ میں ہر سال موسم گرما کی تلخیوں کو کم کرنے کے لیے اس تہوار کا انعقاد کیا جاتا ہے اس تقریب میں وہ سب کچھ ہوتا ہے جو موسیقی اور خود برطانیہ کی خوشی کا باعث ہو اس پارٹی کا اہتمام بی بی سی کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
برننگ مین فسٹیول
اس فسٹیول میں 39000 افراد سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہیں اس تہوار کا آغاز ساحل سمندر پر ایک beach پارٹی سے ہوا تھا جسے گرمیوں کے موسم میں شخصی آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے اگر آپ کو کسی بے مثال تفریحی موقع کی تلاش ہے تو اس فسٹیول میں شرکت کریں۔
ہانگ کانگ میں چینیوں کا نیا سال
چین کا ایک بڑا تہوارہے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے نئے سال کے موقع پر ہانگ کانگ میں نئے سال کی خوشیاں منائی جاتی ہیں جس میں ایک بہت بڑی نائٹ پریڈ ہوتی ہے جس میں روائتی فلوٹس شرکت کرتے ہیں۔
مردی گراس
مردی گراس میلہ شہر بھر کے لیے جشن کا مق قعہ ہے اور سمندری طوفان قطرینہ کے بعد سے اس کا انعقاد ہوتاچلا آ رہا ہے، فروری کے مہینے میں ہر سال یہ تہوار دو ہفتوں تک منایا جاتا ہے جس میں چالیس پچاس کے قریب پریڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں رقص اور موسیقی کا ا نتظام بھی ہوتا ہے۔
وائٹ نائٹ فسٹیول
موسم گرما میں مئی اورجون کے مہینے میں اس تہوار کو منایا جاتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ سورج کبھی نہیں ڈوبتا اس موقع پر بہت سی روشنیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اس لیے اس تہوار کو وائٹ نائٹ فسٹیول کہتے ہیں جس میں صوفیانہ ماحول میں میلے، اوپیرا اور کلاسیقی موسیقی کے فن کے مظاہرے ہوتے ہیں۔
ریو کا رنیول
یہ کارنیول دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس میں موسیقی کا اہتمام ہوتا ہے لیکن ریو کارنیول دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین فسٹیول کے طور پرجانا جاتا ہے ہر سال پانچ لاکھ سے زائدلوگ اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔
پرومز
پرومز کنسرٹ ہر سال آٹھ ہفتوں تک رہتا ہے یہ بھی موسم گرمامیں رات کو منائی جانے والی تقریب ہے جس میں سوسیقی کے کنسرٹ ہوتے ہیں اس تقریب میں فلم کے شوقین جوق در جوق شرکت کرتے ہیں۔






0 comments:
Post a Comment