واشنگٹن (ویب ڈیسک) داعش کے خلاف لڑائی کے دوران امریکی جنگی طیارے اب تک شام اور عراق میں 17 ہزار بم گراچکے ہیں ۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق داعش کے خلاف امریکی اور اتحادی فضائیہ کے 6600 کے قریب حملوں میں 553 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 464عسکریت پسند شامل ہیں۔
یادرہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام کی تین سال پرانی خانہ جنگی میں اب تک قریب دو لاکھ انسان مارے جا چکے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق شام میں اب تک اتحادی جنگی طیاروں کی طرف سے اسلامک سٹیٹ کے جنگجوو¿ں کے خلاف حلب، دیر الزور، ادلب اور الرقہ کے صوبوں میں حملے کیے گئے ہیں۔






0 comments:
Post a Comment