چیچہ وطنی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیچہ وطنی کے تحصیل ہسپتال میں محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث امراض قلب کے یونٹ میں تالے پڑ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے تحصیل ہسپتال میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے نا م سے منسوب امراض قلب کا یونٹ ڈیڑھ سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھاجو مکمل طور پر فنکشنل نہ ہوسکا اور اب یونٹ میں نہ صرف تالے پڑے ہوئے ہیں بلکہ قیمتی آلات بھی ناکارہ ہورہے ہیں۔ 10لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل تحصیل میں صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال سے ادویات بھی نہیں مل رہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی عملے کی کمی کے باعث کارڈیک یونٹ بند کیا گیا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر اشرف جاوید نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ امراض قلب کے یونٹ کو تالا لگنے کا معاملہ انکے نوٹس میں نہیں،اس کی انکوائری کروائی جائیگی۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)






0 comments:
Post a Comment