دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا کے ساتھ جاری پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کا چوتھے دن کا کھیل ختم ہو گیاہے۔پاکستان ٹیم کا پلڑا بیٹنگ اور باؤلنگ میں بھاری رہا ۔جب کھیل کا اختتام ہوا تو آسٹریلیانے 59 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں جبکہ شکست سے بچنے کے لئے مزید 379 رنز درکار ہیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج جب چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے اپنی نا مکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا ۔احمد شہزاد 22 اور اظہر علی 16 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، پاکستان کی پہلی وکٹ 71 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 30 رنز بنا کر اوکیفی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد احمد شہزاد اور یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ احمد شہزاد نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی ۔ چائے کے وقفے پر احمد شہزاد 131 رنز بنا کر اسٹیو اوکیفی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سرفراز احمد نے یونس خان کا ساتھ دیا جنہوں نے کینگروز کے خلاف دوسری اننگز میں بھی اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز پر اننگز ڈکلئیر کردی گئی۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا اور اس کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔






0 comments:
Post a Comment