پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا : مائیکل کلارک

    دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستان ٹیم کے معترف ہو گئے ۔جبکہ پاکستانی کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز احمد شہزاد اور یونس خان نے اچھی کارکردگی دکھانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پریس بریفینگ دیتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا۔احمد شہزاد اور یونس خان کو سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔جبکہ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور یونس خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فی اوور 4 سکور کرنے کی پلانگ کی تھی اور ہم کامیاب رہے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ میں بہت مشکل حالات سے گزرا ہوں اور جس جس نے میرا ساتھ دیا میں ان کا شکر گزار ہوں۔ایک موقع پر میرے خلاف بہت باتیں کی گئیں لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہا۔ان کا مزید کہنا تھا وہ پاکستان کے لیے لمبی اننگز کھیلا چاہتے ہیں جبکہ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ یونس خان کا کمرہ میرے ساتھ ہے ،میں ان سے مشورے لیتا رہا ۔ان کا کہنا تھا کہ سنچری بنانا ہر کھلاڑی کے لیے اہم ہوتا ہے اور میں بھی اپنی کارکردگی پر خوش ہوں۔یونس خان جیسے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔
    Share on Google Plus

    About Unknown

    میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈیجیٹل مارکیٹر، ویب ڈیزائنر اور آڈیٹر ہوں. میں نے لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات کو لکھنے اور مختلف چیزوں کو دریافت اور اشتراک کرنے کے لئے محبت. میں اپنے ارد گرد ایماندار اور وفادار لوگوں کو پسند.
      Blogger Comment
      Facebook Comment

    0 comments:

    Post a Comment