پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن میں بدانتظامی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مالی بحران شدت اختیار کرگیا، سعودی عرب ،ابوظہبی اور پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیٹ فیول کی فراہمی بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے فیول کمپنیوں کو سات ارب روپے سے زائد واجبات اد انہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ آئل کمپنیوں نے پی آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندرکئے واجبات ادا نہیں کئے تو فیول کی فراہمی بند کردی جائے گی۔
    علاوہ ازیں قومی ایئر لائن نے پائلٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قریب ترین ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالی پروازوں کیلئے اضافی فیول حاصل کریں۔
    Share on Google Plus

    About Unknown

    میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈیجیٹل مارکیٹر، ویب ڈیزائنر اور آڈیٹر ہوں. میں نے لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات کو لکھنے اور مختلف چیزوں کو دریافت اور اشتراک کرنے کے لئے محبت. میں اپنے ارد گرد ایماندار اور وفادار لوگوں کو پسند.
      Blogger Comment
      Facebook Comment

    0 comments:

    Post a Comment