پاکستان سٹیل مل کی نجکار ی کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رقم کی قلت کی شکار پاکستان سٹیل ملز کی حالت سدھارنے کے لیے حکومت نے اس کی نجکاری کی تیاری تیز کردی۔ذرائع کے مطابق ادارے کی نجکاری کے عمل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے حکومت مالیاتی مشیر کا انتخاب کر رہی ہے جس کے لیے درخواستیں 28 نومبر 2014 ءتک نجکاری کمیشن کو جمع کرائی جاسکتی ہیں۔گزشتہ 6 سالوں میں فولاد بنانے والے سرکاری ادارے کی مالی حالت پتلی ہوتی گئی ہے اور اب یہاں پیداوار نہ ہونے برابر رہ گئی ہے ۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق رقم کی قلت کی شکار پاکستان سٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور ملز کی بھٹیوں کو روشن رکھنے کی خاطر اس عرصے میں حکومت نے 50ارب روپے جھونک ڈالے تھے ۔
    Share on Google Plus

    About Unknown

    میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈیجیٹل مارکیٹر، ویب ڈیزائنر اور آڈیٹر ہوں. میں نے لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات کو لکھنے اور مختلف چیزوں کو دریافت اور اشتراک کرنے کے لئے محبت. میں اپنے ارد گرد ایماندار اور وفادار لوگوں کو پسند.
      Blogger Comment
      Facebook Comment

    0 comments:

    Post a Comment