پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ’گو خٹک گو‘ کا نعرہ لگانے والے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی جاوید نسیم کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔ ’گو خٹک گو‘ کے نعرے لگانے اور پرویز خٹک کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرنے پر ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی کی طرف سےان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے اور اس فیصلے کی ایک کاپی سیکریٹری خیبر پختونخواہ اسمبلی کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ان کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کروائی جا سکے۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)






0 comments:
Post a Comment